حسین حقانی کا امریکی اخبار میں آرٹیکل، پاک فوج کا بھی دو ٹوک موقف سامنے آگیا

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے امریکہ میں تعینات سابق سفیر حسین حقانی کے واشنگٹن پوسٹ میں امریکی ویزوں کے حوالے سے لکھے گئے آرٹیکل پر پاک فوج کا موقف بھی سامنے آگیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غور نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ حسین حقانی کا امریکہ کے موقر اخبار میں لکھا گیا مضمون ویزہ ایشو پر پاکستان کے اداروں کے موقف کی تصدیق کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکیوں کو ویزے جاری کرنے کے معاملے پرحسین حقانی کے کردار پر پاکستانی اداروں کی تشویش درست ثابت ہوئی اور انہوں نے اس کی اپنے آرٹیکل میں خود ہی وضاحت کردی ہے۔

واضح رہے کہ حسین حقانی نے کچھ روز پہلے امریکہ کے صف اول کے اخبار واشنگٹن پوسٹ میں ایک مضمون لکھا تھا جس میں انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ پیپلز پارٹی دور میں امریکیوں کو بغیر کلیئرنس کے ویزے جاری ہوتے رہے  ہیں، ان لوگوں میں امریکہ کی خفیہ ایجنسیز کے اہلکار بھی شامل تھے جنہوں نے اسامہ بن لادن کا سراغ لگایا۔ حسین حقانی کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر وزارت خارجہ کی انتہائی اہم دستاویزات بھی لیک ہوئی تھیں جن سے پتا لگتا ہے کہ حسین حقانی کو  سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے امریکیوں کو ویزے جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

مزید :

قومی -