فیوزن فیشن برانڈ کے چیئرمین نیاز احمد کی جانب سےفیشن شوکا انعقاد، نئے ملوسات بھی پیش کئے گئے

فیوزن فیشن برانڈ کے چیئرمین نیاز احمد کی جانب سےفیشن شوکا انعقاد، نئے ملوسات ...
فیوزن فیشن برانڈ کے چیئرمین نیاز احمد کی جانب سےفیشن شوکا انعقاد، نئے ملوسات بھی پیش کئے گئے

  

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے ایک معروف ہوٹل میں فیشن شو کا انعقاد کیا گیا۔ فیوزن فیشن برانڈ کے چیئرمین نیاز احمد نے فیوزن فیشن شو میں نئے ملبوسات کو پیش کیا جن میں مشرقی، مغربی اور عربی ملبوسات نے پورے شہر میں دھوم مچادی۔کراچی میں منعقد ہونے والے اس فیشن شو میں ماڈلز نے بھی شرکت کی جنہوں نے ریمپ پر خوب جلوے بکھیرے جس کو آئے ہوئے مہمانوں نے بہت پسند کیا۔ فیشن شو میں شرکت کرنے والوں کا کہنا تھا کہ اس طرح کے ایونٹ کا انعقاد ہونا چاہیے اور حکومت کو بھی اس سلسلے میں اہم اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

فیشن شو میں ملکی اور غیرملکی مشہور فیشن ڈئزائنر ز نے بھی شرکت کی جنہوں نے فیوزن فیشن برانڈ کے چیئرمین نیاز احمد کی تعریف کی اور نیک تمناﺅں کا اظہار بھی کیا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے فیوزن فیشن برانڈ کے چیئرمین نیاز احمد نے فیشن شو میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا بھی کیا اور اپنی ٹیم کی محنت اور کوشش کو بھی خوب سراہا۔

مزید :

تفریح -