صدارت کاعہدہ پرویزمشرف کو گھر بھیجنے کیلئے سنبھالا تھا :آصف زرداری

صدارت کاعہدہ پرویزمشرف کو گھر بھیجنے کیلئے سنبھالا تھا :آصف زرداری
صدارت کاعہدہ پرویزمشرف کو گھر بھیجنے کیلئے سنبھالا تھا :آصف زرداری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جب میں صدر بناتھاتو اس وقت کچھ لوگ چاہتے تھے کہ میں وزیراعظم بنوں لیکن میں صدر پرویز مشرف کو گھر بھیجنے کیلئے بنا تھا۔

خواجہ آصف کی جنرل زبیر سے ملاقات، قومی سلامتی و دفاع کے امور پر تبادلہ خیال

تفصیلات کے مطابق میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری کا کہناتھا کہ میں پنجاب بھر کادورہ کروں گا اور اس دوران جیالوں کے گھروں میں جاکر ان کیساتھ کھا نا کھاوں گا،ہم عام انتخابات میں چاروں صوبوں سے کامیابی حاصل کریں گے اورجیالوں کے جذبے سے ن لیگ کو چت کردوں گا۔انہوں نے کہا کہ پنجا ب میں آرواز الیکشن نہیں ہونے دوں گاکارکن میری طاقت اور میں اپنے کارکنوں کی طاقت ہوں جبکہ بلاول کی جوانی اورمیرا تجربہ پارٹی کے جیت کے جذبے کو بڑھادے گا۔

مزید :

قومی -