شیوننگ برطانیہ سے تعلیم یافتہ سابق طلبہ کے اعزاز میں برطانوی ہائی کمیشن میں تقریب

شیوننگ برطانیہ سے تعلیم یافتہ سابق طلبہ کے اعزاز میں برطانوی ہائی کمیشن میں ...
شیوننگ برطانیہ سے تعلیم یافتہ سابق طلبہ کے اعزاز میں برطانوی ہائی کمیشن میں تقریب

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں تعینات برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر رچرڈ کراﺅڈر نے شیوننگ برطانیہ سے تعلیم یافتہ سابق طلبہ کے اعزاز میں برطانوی ہائی کمیشن میں تقریب کا انعقاد کیا جس میں پاکستان بھر سے ادارے کے فارغ التحصیل طلبہ نے شرکت کی۔

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر رچرڈ کراﺅڈر کا کہنا تھا کہ شیوننگ برطانیہ کا ملک سے باہر سب سے بڑا تعلیمی نیٹ ورک ہے جس کے تعلیم یافتہ سکالرز کی تعداد 1500 ہو چکی ہے۔ امسال ہم ایک نیا فیلو شپ پروگرام متعارف کرا رہے ہیں جس میں 70 سکالرز کو منتخب کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کی دوستی کے 70 سال مکمل ہونے پر برطانوی ہائی کمشن کے زیر اہتمام تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

مزید :

اسلام آباد -