رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 5ملزمان گرفتار

رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 5ملزمان گرفتار
رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 5ملزمان گرفتار

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی جانب سے کارروائیاں کی گئیں جس کے نتیجے میں 5ملزمان کوگرفتارکیا گیا۔

عمران خان نے کرکٹ میں جوئے اوربال ٹمپرنگ کو فروغ دیا:سعید غنی

تفصیلات کے مطابق ترجمان رینجرزکا کہنا تھا کہ گلبرگ اورناظم آباد سے ایک ڈاکو اور ایک منشیات فروش جبکہ اتحاد ٹاو¿ن اور مدینہ کالونی سے لیاری گینگ وار کے 2 ملزمان گرفتارکیے گئے۔ناظم آباد سے ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والا ایک ملزم بھی گرفتار ہوا،ملزمان سے اسلحہ اور منشیات برآمدکی گئیں۔ان کا کہنا تھا کہ گرفتار ہونے والے ملزم روف عرف کالانے 2010میں کیمیکل پھینک کربس کو آگ لگائی تھی،جس میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

مزید :

کراچی -