انسانیت کی خدمت کے لئے سمارٹ بینڈج بنانے والے پاکستانی ٹیم کو جیتنےکے لئے قوم کے ووٹ کی ضرورت

انسانیت کی خدمت کے لئے سمارٹ بینڈج بنانے والے پاکستانی ٹیم کو جیتنےکے لئے ...
انسانیت کی خدمت کے لئے سمارٹ بینڈج بنانے والے پاکستانی ٹیم کو جیتنےکے لئے قوم کے ووٹ کی ضرورت

  

ٹیکساس(ڈیلی پاکستان آن لائن) زخموں کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مندمل کرنے والی سمارٹ بینڈج ایجاد کرنے والی پاکستانی سائنسدانوں کی ٹیم 15کروڑ روپے کی انعامی رقم جیتنے کے قریب پہنچ گئی ہے۔

ٹیم کو پاکستانی قوم کے ووٹ کی شدید ضرورت ہے، یہاں کلک کرنے کے بعد سمارٹ بینڈج . یونیورسٹی آف واٹر والو کے ( Smart Bandage University of Waterloo) آپشن کو منتخب کرکے انہیں ووٹ کریں

تفصیلات کے مطابق 5پاکستانیوں نے زخموں کو مندمل کرنے کے لئے سمارٹ بینڈج ایجاد کرلی ہے۔ یہ بینڈج زخم پر لگانے کے بعد  ڈاکٹرز  براہ راست اپنے مریض سے رابطے میں رہ سکتے ہیں۔ یہ پٹی زخم پر لگاتے ہی زخم کے بارے میں لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹ ڈاکٹر کے موبائل فون پر پیغام کے ذریعے بھیجنا شروع کر دیتی ہے۔ڈاکٹر اپنے موبائل فون کے ذریعے ہی مریض کے زخم کی بہتری کے لئے تجاویز سمارٹ بینڈج کو دیتا ہے۔

اس  ایجاد کے بعد بین الاقوامی سطح پر پاکستانیوں کے اس عظیم کارنامے کو سراہا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے بین الاقوامی سطح پر مقابلے کے لئے انہیں منتخب کر لیا گیا ہے۔ یہ مقابلہ دنیا بھر کے طالب علموں کا سب سے بڑا اور مہنگا مقابلہ ہے ۔ یہ مقابلہ اور ٹیکنالوجی کے ادارے ( Rice Alliance for Technology and Entrepreneurship )نامی گروپ کی جانب سے منعقد کرایا جا رہا ہے،اب اس ٹیم کو پاکستانی قوم کی مدد کی ضرورت ہے۔

ٹیم کو پاکستانی قوم کے ووٹ کی شدید ضرورت ہے، یہاں کلک کرنے کے بعد سمارٹ بینڈج . یونیورسٹی آف واٹر والو کے ( Smart Bandage University of Waterloo) آپشن کو منتخب کرکے انہیں ووٹ کریں

سمارٹ بینڈج بنانے والی ٹیم میں پاکستانی پروفیسر عاطف شمیم شامل ہیں جو ک بین الاقوامی مطبوعات کے مصنف اور وائرلیس مائیکرو اینٹینا کے میدان میں ایک ماہرہیں جنہوں نے کارلٹن یونیورسٹی سے الیکٹرانکس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہوئی ہے،۔

ٹیم کے دوسرے ممبر وقاص ہیں جو کہ واٹرلو یونیورسٹی کے طالب علم ہیں جنہوں نے یورپ، متحدہ عرب امارات اور پاکستان میں مختلف ٹیلی کام کے شعبے میں خدمات سرانجام دی ہیں۔

 ٹیم کے تیسرے ممبر میاں طلحہ نصر الدین ہیں جو کہ (Jazz) میں ڈیجیٹل چینلز اور پارٹنرشپس کے سربراہ ہیں ۔

محمد فہد فاروقی نے الیکڑانک انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری امریکہ سے حاصل کی،وہ وائرلیس سنسر کو علاج کے لئے استعمال کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ٹیم کے آخری ممبر صہیب عمران رانا ہیں جنہوں نے حال ہی میں اس ٹیم کو جوائن کیا ہے، بین الاقوامی سطح پر مارکیٹنگ اور کاروبار کی ترقی کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

مزید :

قومی -