عمران خان میڈیا کے ساتھ بدتہذیبی اور بدسلوکی پر معافی مانگیں، قبضہ مافیا سے متعلق سوال پر طیش میں آنا سراسر غلط ہے:مریم اورنگزیب

عمران خان میڈیا کے ساتھ بدتہذیبی اور بدسلوکی پر معافی مانگیں، قبضہ مافیا سے ...
عمران خان میڈیا کے ساتھ بدتہذیبی اور بدسلوکی پر معافی مانگیں، قبضہ مافیا سے متعلق سوال پر طیش میں آنا سراسر غلط ہے:مریم اورنگزیب

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان میڈیا کے ساتھ ہونے والی بدتہذیبی اور بدسلوکی پر معافی مانگیں،قبضہ مافیا سے متعلق سوال پر طیش میں آنا سراسر غلط ہے۔

رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 5ملزمان گرفتار

تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت کا میڈیاسے گفتگو کے دوران تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کی جانب صحافیوں کیساتھ کی جانیوالی تلخ کلامی اوربد سلوکی کی مذمت کرتے ہوئے کہنا تھاکہ عمران خان نے اپنے کارکنوں اور ساتھیوں کو ایسی بد تہذیبی سکھائی ہے؟۔خان صاحب فسادی اور انتشاری سوچ کے حامل شخص ہیں اوریہی نہیں ایسے واقعات کے ذمیدار بھی وہ خود ہیں۔انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا سے متعلق سوال پر طیش میں آنا سراسر غلط ہے،اگر چوری نہیں کی تو تلاشی دینے سے کیوں گھبراتے ہیں؟

مزید :

قومی -