اتر پردیش کے انتہا پسند ہندووزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے نماز کو ایسی چیز سے تشبیہ دے دی کہ جان کر ہر مسلمان غصے سے آگ بگولہ ہو جائے گا

اتر پردیش کے انتہا پسند ہندووزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے نماز کو ایسی چیز سے ...
اتر پردیش کے انتہا پسند ہندووزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے نماز کو ایسی چیز سے تشبیہ دے دی کہ جان کر ہر مسلمان غصے سے آگ بگولہ ہو جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لکھنؤ(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش کے انتہا پسند وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ نے ’’سوریہ نمسکار‘‘(صبح کے وقت کی جانے والی یوگا )کو نماز کی ملتی جلتی شکل قرار دینے کی ہرزہ سرائی کرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کی طرف سے معاشرے کو توڑنے والی ذہنیت کی وجہ سے اس کی تشہیر نہیں کی جاتی ،سوریہ نمسکار میں جتنے آسن (طریقے )ہیں وہ سب مسلمانوں کے نماز پڑھنے سے ملتے جلتے ہیں ،جس دور میں لوگ سادھوؤں کو بھیک نہیں دیتے نریندرا مودی نے پورا اتر پردیش میرے حوالے کر دیا ہے ۔

بھارتی نجی ٹی وی چینل’’این ڈی ٹی وی ‘‘ کے مطابق ’’رام دیو کے یوگا فیسٹیول ‘‘ میں خطاب کرتے ہوئے یوگی ادتیہ ناتھ کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کا یوگ پر نہیں بھوگ پر یقین ہے ،یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے معاشرے کو توڑتے ہوئے ذات پات اور مذہب کی بنیاد پر تقسیم کیا ۔مسلم دشمنی اور ہندو انتہا پسندی کے طور پر جانے جانے والے یو ادتیہ ناتھ نے ہرزہ سراہ کرتے ہوئے کہا کہ سوریہ نمسکار مسلمانوں کی نماز سے ملتی جلتی شکل ہے ،یوگا کی شکل میں مسلمانوں کی نماز کے حوالے سے رابطوں کو بہتر کیا جا سکتا ہے لیکن کبھی کسی نے اس پر توجہ دینے کی کوشش نہیں کی ،لیکن کوشش تو دور کی بات، کوئی بھی اس کا اظہار کرتے ہوئے بھی ڈرتا ہے کہ معاشرے کو توڑنے والی ذہنیت ایسی تشہیر پر بھڑک کر انتشار پھیلائی گی ،لیکن میں سمجھتا ہوں کہ سوریہ نمسکار میں جتنے آسن (طریقے )ہیں وہ سب مسلمانوں کے نماز پڑھنے سے ملتے جلتے ہیں جبکہیوگا کئی بیماریوں میں مفید ہے، یوگا کرنے والا شخص شروع سے آخر تک مکمل طور صحت مند رہتا ہے،یوپی حکومت یوگا کو ہر شخص تک پہنچانے کا کام کرے گی۔انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے کہا کہ مجھے جب اتر پردیش میں وزیر اعلیٰ نامزد کیا تو میرے پاس پہننے کے لئے صرف ایک جوڑا لباس تھا ،بی جے پی صدر امیت شاہ نے مجھے کہا کہ آپ کو اتر پردیش جانا ہے تو میں نے کہا کہ میں ابھی اتر پردیش سے آ رہا ہوں ،جس پر امیت شاہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم مودی نے آپ کو اتر پردیش کا وزیر اعلیٰ بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور آپ کو کل ہی حلف لینا ہے ، جس دور میں لوگ سادھوؤں کو بھیک نہیں دیتے نریندرا مودی نے پورا اتر پردیش میرے حوالے کر دیا ہے ،مودی سے جو مثبت سوچ سیکھی ہے اُسی کو آگے بڑھانے کے لئے کام کروں گا،،مودی کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔یوگی ادتیہ ناتھ کا کہنا تھا کہ مجھے ابھی اقتدار سنبھالے ایک ہفتہ ہوا ہے اور میں نے کچھ چھوٹے موٹے اقدامات کئے ہیں لیکن عوام کے لئے جلد ہی میں بڑے فیصلے بھی کروں گا اور پیچھے نہیں ہٹوں گا۔