ترک صدر کا مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کا اعلان ،اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد ہونا چاہیے :رجب طیب اردگان

ترک صدر کا مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کا اعلان ،اقوام متحدہ کی ...
ترک صدر کا مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کا اعلان ،اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد ہونا چاہیے :رجب طیب اردگان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )ترک صدر رجب طیب اردگان نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کا واضح اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کے حامی ہیں ،اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد ہونا چاہیے ۔
تفصیلات کے مطابق ترک صدر نے سپیکر ایاز صادق کی زیر قیادت پارلیمانی وفد سے ملاقات کی جس دورا انہو ںنے کہا کہ کشمیریوں پرظلم سے تحریک آزادی کودبایانہیں جاسکتا،اقتصادی محاذپرپاکستان کےساتھ تعاون سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،دوطرفہ تعلقات میں بڑی وجہ تاریخی رشتہ اورجمہوری تشخص ہے،سی پیک پاکستان کواقتصادی ترقی سے ہمکنارکرےگا۔
اس موقع پر ایاز صادق کا کہناتھا کہ ترکی کی اقتصادی ترقی ہمارے کیلئے مثال ہے ،ترک قیادت کا پاکستان کیلئے جذبات ہمارا قومی سرمایہ ہے ،ترک عوام کی پاکستانیوں سے وابستگی پر جتنا ناز کیا جائے کم ہے ۔