ترنگے کے لئے تیز ہوائیں ناقابل برداشت، 3 دن سے واہگہ پر بھارتی جھنڈا لہرایا نہیں گیا

ترنگے کے لئے تیز ہوائیں ناقابل برداشت، 3 دن سے واہگہ پر بھارتی جھنڈا لہرایا ...
ترنگے کے لئے تیز ہوائیں ناقابل برداشت، 3 دن سے واہگہ پر بھارتی جھنڈا لہرایا نہیں گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) واہگہ بارڈر پر3  دن سے بھارت کا جھنڈا لہرایا نہیں جا سکا۔ تیز ہواﺅں کے باعث جھنڈا پھٹ جاتا ہے.

ن لیگ کے ساتھ ڈیل نہیں ہوئی،عمران خان غلط فہمی میں مبتلا ہیں، ملک میں کرپشن پکڑنے کے لئے لارڈ میکالے کا قانون چل رہا ہے: لطیف کھوسہ
تفصیلات کے مطابق واہگہ بارڈر پر تین روز سے ترنگا لہرایا نہیں گیا ۔ بھارت نے اپنے گھمنڈ میں مبتلا ہو کر 360فٹ اونچا پول ترنگا لہرانے کے لئے نصب کیا ہوا ہے،جس کی وجہ سے تیز ہوا جھنڈے کو پھاڑ دیتی ہے۔بھارت نے اپنے ترنگے کی حفاظت کے لئے اس کو واہگہ بارڈر پرلہرانا تین دن سے معطل کیا ہوا ہے۔

بی بی سی کے مطابق  360 فٹ لمبے پول پر گذشتہ تین روز سے انڈیا کا پرچم نہیں لہرایا گیا۔ اس کی وجہ کسی کو معلوم نہیں۔ تاہم امرتسر امروومنٹ ٹرسٹ (اے آئی ٹی) نے حکومت سے اس معاملے کی تحقیقات کی درخواست کی ہے۔

سرحد پر سب سے بلند ترین پرچم لہرانے کے لیے پول کے افتتاح کو ایک ماہ بھی نہیں ہوا ہے اور اس پول پر سوا لاکھ انڈین روپے کے تین پرچم تبدیل کیے جا چکے ہیں کیونکہ تیز ہواؤں کی وجہ سے پرچم پھٹ جاتے ہیں اور کئی وجوہات کی وجہ سے چوتھی بار ابھی تک نیا پرچم نہیں لگایا گیا۔

اے آئی ٹی کے چیئرمین سریش مہاجن نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس پول کو نصب کرنے سے قبل متعلقہ حکام سے تکنیکی رپورٹ نہیں مانگی گئی اور اس پول کو جلد بازی میں نصب کیا گیا۔انھوں نے اس کو مجرمانہ فعل قرار دیتے ہوئے کہا 'قومی پرچم ہمارا وقار ہے اور میں حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کرے اور ذمہ داران کو سزا دے۔'انھوں نے مزید بتایا کہ تین پرچم تبدیل کیے جا چکے ہیں اور اب کوشش کی جا رہی ہے کہ پرچم کی کوالٹی کو بہتر بنایا جائے تاکہ یہ پھٹے نہ یا پھر تکنیکی رپورٹ طلب کی جائے تاکہ تیز ہواؤں کے باعث پرچم پھنٹے کے واقعات نہ ہوں۔

مزید :

لاہور -