ججز دباﺅ میں نہیں آتے، اداروں کی مضبوطی سے ملک مستحکم ہوتا ہے: چیف جسٹس آف پاکستان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا ہے کہ ہمیں مصلحت اورمفاد پرستی کا شکار نہیں ہونا چاہیے ، ججزدباﺅ میں نہیں آ نے والے،اداروں کا مضبوط ہونا ملک کا مضبوط ہونا ہے۔
ترنگے کے لئے تیز ہوائیں ناقابل برداشت، 3 دن سے واہگہ پر بھارت جھنڈا لہرایا نہیں گیا
سپریم کورٹ بار کی جانب سے جسٹس امیر ہانی مسلم کے اعزاز میں الوداعی عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا کہ لاہور میں جنوری کے دوسرے ہفتے سے ایک بنچ مسلسل سماعت کررہا ہے۔ ایسی بحث اوررائے سنتاہوں جس کاکوئی وجود نہیں تو افسوس ہوتا ہے۔ کون لوگ ایسا ماحول پیدا کرتے ہیں ان کی نشاندہی کی جائے۔ ججز کی خوشیوں اور غموں میں وکلا ہمارے ساتھ ہوتے ہیں۔
بکی یوسف کا عمران فرحت ،کامران اکمل اور اعجاز احمد سے رابطہ ، شرجیل خان اور خالد لطیف کے انکشافات
جسٹس امیر ہانی مسلم نے اپنی مدت ملازمت میں اہم کرداراداکیا۔ ان کی قربانیاں اور انصاف کے لئے جدوجہد عدلیہ کی تاریخ میں یاد رکھی جائے گی۔