صنفی مضبوطی کے لیے کام جاری رکھناچاہیے، بہادری ہی جینے کاسلیقہ ہے:ملانیا ٹرمپ

صنفی مضبوطی کے لیے کام جاری رکھناچاہیے، بہادری ہی جینے کاسلیقہ ہے:ملانیا ...
صنفی مضبوطی کے لیے کام جاری رکھناچاہیے، بہادری ہی جینے کاسلیقہ ہے:ملانیا ٹرمپ

  

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی خاتون اول ملانیاٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہمیں صنفی مضبوطی کے لیے کام جاری رکھناچاہیے،میرایقین ہے کہ بہادری ہی جینے کاسلیقہ ہے۔

ججز دباﺅ میں نہیں آتے، اداروں کی مضبوطی سے ملک مستحکم ہوتا ہے: چیف جسٹس آف پاکستان

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے تحت انٹرنیشنل ویمن آف کریج ایواڈزکی تقریب ہوئی جس میں ملانیاٹرمپ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خواتین ناکام ہونے کا خوف اپنے ذہنوں سے نکالیں،ہمیں اب ثابت کرناہوگاکہ خواتین اور بچوں پرظلم کادورگزرچکاہے۔ہمیں ہرپس منظرکے لوگوں کااحترام کرناچاہیے۔امریکہ کو ایک واضح پیغام پوری دنیا میں بھیجنا چاہیے کہ" ہم دنیا بھر کی خواتین کی جانب سے حاصل کردہ فتوحات کو دیکھ رہے ہیں اور ان کی اہمیت کو اجاگر کر رہے ہیں"۔

ملانیا ٹرمپ نے دنیا بھر سے تقریب میں شامل ہونے والی 12خواتین میں ایوارڈز بھی تقسیم کیے جبکہ ایوارڈحاصل کرنے والوں میں یمن اور شام سے آنے والی 2خواتین بھی شامل تھیں۔

مزید :

بین الاقوامی -