پولیس کی گرفتار ملزم کی نشاندہی پر چارسدہ میں کارروائی،بارودی مواد برآمد
چارسدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)پولس نے گرفتارملزم کی نشاندہی پر چارسدہ میں کارروائی کرتے ہوئے بارودی مواد برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے علاقے بٹگرام میں پولیس نے زیر حراست ملزم کی نشاندہی پر رہائشی علاقے میں مکان میں چھاپہ مارکارروائی کے دوران مکان سے 2خودکش جیکٹ، 8 کلوبارود، دستی بم اور 73 ڈیٹونیٹرز بھی برآمد کر لئے ۔پولیس نے برآمد ہونیوالے بارودی مواد کو اپنی تحویل میں لے کر مالک مکان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔