جنوبی پنجاب کے ترقیاتی فنڈز کہاں استعمال ہو رہے ہیں ؟ ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت سے رپورٹ مانگ لی

جنوبی پنجاب کے ترقیاتی فنڈز کہاں استعمال ہو رہے ہیں ؟ ہائیکورٹ نے پنجاب ...
جنوبی پنجاب کے ترقیاتی فنڈز کہاں استعمال ہو رہے ہیں ؟ ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت سے رپورٹ مانگ لی

  

لاہور ( نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے جنوبی پنجاب کے اضلاع کی ترقیاتی سکیموں کے فنڈز وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پر خرچ کرنے کے خلاف درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں ۔

ترنگے کے لئے تیز ہوائیں ناقابل برداشت، 3 دن سے واہگہ پر بھارت جھنڈا لہرایا نہیں گیا

جسٹس عابد عزیز شیخ نے یہ نوٹس محمود اختر نقوی کی درخواست پر جاری کئے ہیں جس میں جنوبی پنجاب کے اضلاع کے فنڈز وزیر اعلی ہاوس پر خرچ کرنے کے مبینہ اقدام کو چیلنج کیا گیا۔ درخواست گزار نے الزام لگایا کہ جنوبی پنجاب کے اضلاع لیہ اور راجن پور کے فنڈز وزیر اعلی سیکرٹریٹ پر خرچ کئے گئے کے فنڈ وزیراعلی ہاوس پر خرچ کر دئیے گئے ہیں۔ درخواست گزار کے مطابق فنڈ کی منتقلی نہ ہونے سے ضلع لیہ اور دیگر اضلاع ترقی سے محروم ہیں۔ حالانکہ قانون کے مطابق ترقیاتی سکیموں کے فنڈز دوسرے مقاصد کیلئے استعمال نہیں کئے جا سکتے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ وزیر اعلی سیکرٹریٹ پر خرچ فنڈز واپس ترقیاتی سکیموں پر خرچ کرنے کا حکم دیا جائے، عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب سے 15 مئی تک تفصیلی جواب طلب کر لیا

مزید :

لاہور -