عہدوں سے ہٹانے کی درخواست پر آئی جی سمیت 126 افسروں اور حکومت کو نوٹس جاری

عہدوں سے ہٹانے کی درخواست پر آئی جی سمیت 126 افسروں اور حکومت کو نوٹس جاری
عہدوں سے ہٹانے کی درخواست پر آئی جی سمیت 126 افسروں اور حکومت کو نوٹس جاری

  

لاہور ( نامہ نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب سمیت 126 افسروں اور اہلکاروں کوعہدوں سے ہٹانے کی درخواست پرنوٹس جاری کرتے ہوئے 13 اپریل تک جواب طلب کرلیا۔

آئندہ الیکشن میں عمران خان وزیراعظم بنیں گے ،پاناما میں نوازشریف کو کوئی خطرہ نہیں :آسٹرولوجسٹ آغا بہشتی کی نئی پیشنگوئی

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس محمد یاورعلی نے پاکستان عوامی تحریک کے رہنماخرم نوازگنڈاپورکی درخواست پرسماعت کی ،درخواست گزار کی جانب سے اشتیاق چودھری ایڈوکیٹ نے موقف اختیارکیا کہ سانحہ ماڈل ٹاون میں عوامی تحریک کے چودہ کارکنوں کے ہلاکت کے معاملے پرآئی جی پنجاب سمیت 126افسروں اور اہلکاروں کے خلاف انسدادہشت گردی عدالت میں استغاثہ دائرکیا گیا ، انسدادہشت گردی کورٹ نے آئی جی پنجاب سمیت 126 افسروں اور اہلکاروں کو طلب کررکھا ہے.

درخواست گزارکا کہناتھاکہ یہ لوگ اپنے عہدوں پرتعیناتی کے دوران کیس پراثراندازہوسکتے ہیں ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ان افسروں کو ان کے عہدوں سے ہٹایا جائے۔

مزید :

لاہور -