لڑکیوں کو فیس بک پر بلیک میل کرنے والے ملزم پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

لڑکیوں کو فیس بک پر بلیک میل کرنے والے ملزم پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف ...
لڑکیوں کو فیس بک پر بلیک میل کرنے والے ملزم پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

  

لاہور ( نامہ نگار خصوصی)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے فیس بک پر لڑکیوں کو بلیک میل کر کے بھتہ وصولی کرنے کے مقدمہ میں ملوث دو ملزموں کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ فاروق اعظم سوہل کے روبرو ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کے تفتیشی افسر نے ملزموں خرم فاروق اور جنید تنویر کو گرفتار کر کے پیش کیا۔

’اس آدمی نے اپنی انگلیوں سے لڑکی کے نازک اعضا کو چھوا ضرور ہے لیکن اسے زیادتی قرار نہیں دیا جا سکتا‘ جج نے جنسی زیادتی کیس کا ایسا فیصلہ سنادیا کہ اب کوئی بھی لڑکی محفوظ نہیں رہے گی

تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے نے مناہل عرفان کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تحقیقات کے بعد ملزموں کو گرفتار کیا ہے ، ملزم فیس بک پر جعلی اکاونٹ بنا کر لڑکیوں سے دوستیاں کرکے لڑکیوں کی قابل اعتراض ویڈیوز بنانے میں ملوث ہیں ، ملزموں نے مدعیہ سے بھتہ بھی وصول کیا ہے ، انہوںنے مزید موقف اختیار کیا کہ ملزموں کی گرفتاری کے بعد ابتدائی تحقیقات کے بعد ملزموں کے قبضہ سے خفیہ کیمروں سے بنائی گئی قابل اعتراص ویڈیوز برآمد ہوئیں اور اب تک ملزموں کے موبائل، لیپ ٹاپ اور انٹرنیٹ ڈیوائس بھی قبضہ میں لی جا چکی ہے۔

انہوں نے استدعا کی کہ ملزموں سے مقدمہ سے متعلق مزید تحقیقات کے لئے ملزموں کا چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے، عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیس بک پر لڑکیوں کو بلیک میل کر کے بھتہ وصولی کرنے کے مقدمہ میں ملوث دو ملزموں کا تین اپریل تک جسمانی ریمانڈ دے دیا

مزید :

لاہور -