پی سی بی نے محمد عرفان کے ساتھ نرم رویہ اختیارکیا، کم سزا ہونے پر خود کو خوش قسمت سمجھے :شعیب اختر

پی سی بی نے محمد عرفان کے ساتھ نرم رویہ اختیارکیا، کم سزا ہونے پر خود کو خوش ...
پی سی بی نے محمد عرفان کے ساتھ نرم رویہ اختیارکیا، کم سزا ہونے پر خود کو خوش قسمت سمجھے :شعیب اختر

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے کہاہے کہ پی سی بی نے محمد عرفان کے ساتھ بہت نرم رویہ اختیار کیاہے ،فاسٹ باولر خود کو خوش قسمت سمجھےکہ انہیں بہت کم سزا ہوئی ہے۔

لڑکیوں کو فیس بک پر بلیک میل کرنے والے ملزم پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہ زیب خانزادہ ‘‘میں گفتگوکرتے ہوئے شعیب اختر کاکہنا تھا کہ حیرت کی بات ہے محمد عرفان دو بار مل چکے ہیں اورانہوں نے پھر بھی نہیں بتا یا جوکہ ایک جرم ہے۔محمد عرفان ایک سیدھا سادھا لڑکا ہے جو لاہورمیں آئے او رانہیں میچ فکسنگ اور بکیز کے حوالے سے بتایا بھی گیا تھاہے لیکن پھر بھی انہوں نے پی سی بی کو آگاہ نہیں کیا اور وہ خود کو خوش قسمت سمجھیں کہ اانہیں صرف ایک سال سے چھ ماہ کی پابندی کاسامنا کرنا پڑے گا ۔انہوں نے کہا کہ کلب کرکٹ سے میچ فکسنگ شروع ہوتی ہے اور اگرپی سی بی کو میچ فکسنگ ختم کرنا چاہتی ہے اسے او پر سے نیچے کی جانب آنا پڑے گا۔

مزید :

کھیل -