سیکیورٹی فورسز کا اٹک میں کومبنگ آپریشن ،کرائے کے گھر سے مشاق طیارے کے پارٹس برآمد

سیکیورٹی فورسز کا اٹک میں کومبنگ آپریشن ،کرائے کے گھر سے مشاق طیارے کے پارٹس ...
سیکیورٹی فورسز کا اٹک میں کومبنگ آپریشن ،کرائے کے گھر سے مشاق طیارے کے پارٹس برآمد

  

اٹک (ڈیلی پاکستان آن لائن )سیکیورٹی فورسز نے راولپنڈی کے قریبی شہر اٹک سے کومبنگ آپریشن کے دوران ایک گھر سے مشاق طیارے کے پارٹس برآمد کر لیے ہیں ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے اٹک اور گردنواح میں کومبنگ آپریشن کے دوران ایک کرائے کے گھر سے مشاق طیارے کے پارٹس برآمد کر لیے ہیں ،قانون نافذکرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے گھر سے پانچ افراد کو حراست میں لے کر گھر کو سیل کر دیا ہے اور گارڈز تعینات کر دیئے گئے ہیں جبکہ گرفتار افراد کو مزید تحقیقات کیلئے اٹک پولیس کے حوالے کر دیا گیاہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -