ملالہ یوسف زئی کی آج رات پاکستان آمد متوقع

ملالہ یوسف زئی کی آج رات پاکستان آمد متوقع
ملالہ یوسف زئی کی آج رات پاکستان آمد متوقع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کا آج رات پاکستان پہنچنے کا امکان ہے ا س حوالے سے اسلام آباد کے بے نظیرانٹر نیشنل ایئرپورٹ اور نوخان ایئر بیس پرالرٹ جاری کردیا گیا ہےاور انہیٰں پاکستان میں فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملالہ وزیر اعظم شاہد خاقان سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گی۔وہ وزیر اعظم ہاوس مٗیں ’’میٹ دی ملالہ‘‘پروگرام میں شرکت کریں گی
20 سالہ ملالہ یوسف زئی پاکستان میں چار دن قیام کریں گی۔ وہ غیر ملکی پرواز ای کے 614 کے ذریعے دبئی سے اسلام آباد پہنچیں گی۔
ملالہ کو 2014 میں صرف 17 سال کی عمر میں نوبیل امن انعام سے نوازا گیا، وہ عالمی سطح پر لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کوشاں ہیں۔
ملالہ کو عالمی سطح پر 40 سےزائد ایوارڈز اور اعزازات سے نوازا گیا۔