ایسا وظیفہ جہاں والدین چاہیں گے بچے وہیں شادی کریں گے، اولاد کے ہاتھوں پریشان رہنے والوں کے لئے انتہائی اہم تسبیح

ایسا وظیفہ جہاں والدین چاہیں گے بچے وہیں شادی کریں گے، اولاد کے ہاتھوں ...
ایسا وظیفہ جہاں والدین چاہیں گے بچے وہیں شادی کریں گے، اولاد کے ہاتھوں پریشان رہنے والوں کے لئے انتہائی اہم تسبیح

  


امریکہ و یورپ میں مقیم بہن بھائی اکثر اپنی اس پریشانی کا روحانی طریقہ پوچھتے ہیں کہ جس کی تسبیح کرنے سے ان کی اولاد ان کے قابو میں رہے اورغیر مسلموں سے شادیوں اورناجائز جنسی اختلاط سے بچی رہے۔یہ ایسی پریشانی ہے جس کی وجہ سے والدین اپنی اولادوں کو پاکستان بھیج دیتے ہیں یا ان کی پاکستان میں شادیاں کرتے ہیں۔اس وجہ سے والدین اور اولاد میں شدید لڑائیاں بھی ہوتی ہیں،گھر ٹوٹ کر بکھر جاتے ہیں ،کئی بار بیوی بچوں کی طرف دار ہوجاتی ہے تو والد اسکے برعکس اپنی روایات کے مطا بق بچوں کے بیاہ کے لئے ڈٹ جاتا ہے تو میاں بیوی میں اس ایما پر بھی طلاق اور علیحدگی ہوجاتی ہے ۔

حقیقت میں یہ نہ صرف ان والدین بلکہ ایک مسلمان کے لئے بھی تکلیف کی بات ہے کہ انکی بیٹیاں غیر مسلموں کے ساتھ شادیاں رچا لیں۔ایسے دکھی دل ماں باپ کے لئے ایک تسبیح بتا رہا ہوں،وہ اسکو روزانہ اکیالیس سوبارپڑھا کریں۔سب سے پہلے استغفراللہ کی ایک تسبیح اول آخر درود پاک پڑھیں ،پھر یا قابض جو کہ اللہ تبارک تعالٰی کا اسم مبارک ہے اسکو روزانہ اکیالیس سو بار پڑھ کر اپنے بچوں پر براہ راست یا ان کا تصور کرکے ان پر پھونک دیا کریں اور دعا کرتے رہا کریں ۔اکیالیس روز تک یہ عمل کرنے کے بعد بھی روزانہ استغفار اللہ کی تسبیح اور اسکے بعد یاقابض کی ایک تسبیح اپنے معمول میں جاری و ساری رکھیں،انشا اللہ آپ کی منشا پوری ہوگی۔(روحانی مشاورت کے لئے ای میل پر رابطہ کریں nizamdaola@gmail.com )

مزید : روشن کرنیں


loading...