رواں ماہ پورٹ قاسم پاور پلانٹ سے 1320میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائے گی

رواں ماہ پورٹ قاسم پاور پلانٹ سے 1320میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائے گی

کراچی(اکنامک رپورٹر) چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت کراچی پورٹ قاسم پاور پلانٹ سے رواں ماہ 1320 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہوجائے گی۔ وزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق پورٹ قاسم پاور پلانٹ کے پہلے یونٹ سے 660 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی گئی ہے جبکہ دوسرا یونٹ بھی جلد پیداوار شروع کرنے والا ہے۔ سی پیک کے تحت ارلی ہارویسٹ توانائی کے منصوبوں میں ساہیوال کول پاور پلانٹ اور پورٹ قاسم پاور پلانٹ اہم منصوبے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پورٹ قاسم پاور پلانٹ 36 مہینوں میں مکمل ہوا ہے،اس میں دنیا کی سپر کرٹیکل ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جو ماحول دوست بجلی پیدا کرے گا۔ اس پاور پلانٹ پر ساڑھے تین ہزار پاکستانی ورکروں نے کام کیا ہے اور اب اس میں تقریباً 120 سے زائد ٹیکنیکل اور مکینیکل انجینئر کام کر رہے ہیں۔ یہ تعداد 450 تک پہنچنے کی توقع ہے۔ سی پیک کے تحت جاری ان منصوبوں سے پاکستان میں توانائی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی اور پاکستان کا صنعتی شعبہ مزید ترقی کرے گا۔ سی پیک کے تحت جاری منصوبوں اور صنعتی تعاون کے شعبے میں لاکھوں کی تعداد میں ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے جن سے ملک کے نوجوان طبقہ کو استفادہ کا بھرپور موقع ملے گا۔

مزید : کامرس


loading...