حکومت پنجاب کوآپریٹو سوسائٹیز کو خصوصی سہولیات فراہم کرے ، محمد خالد وسیم

حکومت پنجاب کوآپریٹو سوسائٹیز کو خصوصی سہولیات فراہم کرے ، محمد خالد وسیم

لاہور(پ ر) حکومت پنجاب کوآپریٹو سوسائٹیز کو خصوصی سہولیات فراہم کرے تاکہ کوآپریٹو سوسائٹیز سے منسلک ممبران اپنی معاشی حالت بہتر بنا سکیں۔ اس کا اظہار چیئرمین نیشنل کوآپریٹو سپلائی کارپوریشن لمیٹڈ محمد خالد وسیم نے ممبران کوآپریٹو سوسائٹیز کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی فصل تیار ہے۔ حکومت کو چاہئیے کاشتکاروں کی فصل ان کے کھیت سے بہترین قیمتوں پر اٹھائی جائے اور انہیں دیگر زرعی ضروریات مناسب قیمتوں پر فراہم کی جائیں تاکہ کاشتکار ، ممبران کوآپریٹو سوساٹئیز ان سے استفادہ کر کے ملکی پیداوار میں اضافہ کر سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ تحریک امداد باہمی ایک عالمی تحریک ہے جس کے سائلے تلے متعدد ممالک بالخصوص بھارت اور ملائیشیاء نے معاشی ترقی کی ہے اگر حکومت ہماری سرپرستی کر ے تو ہم بھی بہترین نتائج دے سکتے ہیں۔

مزید : کامرس


loading...