ایف بی آر ڈائریکٹ ٹیکس وصولی میں بری طرح ناکام

ایف بی آر ڈائریکٹ ٹیکس وصولی میں بری طرح ناکام

کراچی(اکنامک رپورٹر)حکومت نے بڑھتے کرنٹ اکاؤنٹ اور خسارہ کو کم کرنے کیلئے ٹیکس نیٹ میں زیادہ لوگوں کو لانےء کیلئے ایوی ایشن پر سفر کرنے والوں کا ڈیٹا حاصل کرنے پر کام شرع کردیا ہے جس کے تحت ان افراد کی مزید چھان بین کے بعد ٹیکس لاگو کیا جائیگا ، تاکہ بجٹ خسارہ میں کمی لائی جاسکے ، ایف بی آر پہلے ہی ڈائریکٹ ٹیکس وصولی میں بر ی طرح ناکام ہوا ہے ،جبکہ حکومت نے مالی سال 2018۔19 کے وفاقی بجٹ میں کوئی اضافی ٹیکس عائد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ جو بھی لوگ ٹیکس نیٹ میں نہیں اور پرتعیش زندگی گزارتے ہیں ان کی فہرست پر کام ہورہا ہے،نئے وفاقی بجٹ میں نان فائلر پر ٹیکس ریٹ مزید بڑھانے پر غورکیا جارہا ہے، ٹیکس ریٹ بڑھنے پر نان فائلر خود ٹیکس نیٹ میں شامل ہوجائے گا زرائع کا کہنا ہے اس قدم سے زیادہ فائدہ تو نہیں ہوگا لیکن پھر بھی کچھ نئے لوگ ٹیکس نیت میں شامل ہو جائیں گے جس بجٹ خسارہ کمی کرنے میں مدد ملے گی ۔

مزید : کامرس


loading...