موبائل فون کی درآمدات میں 14.25فیصد اضافہ

موبائل فون کی درآمدات میں 14.25فیصد اضافہ

 کراچی (اکنامک رپورٹر) رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں ملک میں موبائل فون کی درآمدات میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 14.25فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرجنوری2018تک ملک میں 456.263 ملین ڈالرمالیت کے موبائل فون سیٹ درآمد کئے گئے جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 14.25فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران ملک میں موبائل فون سیٹوں کی درآمدات پر399.351ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہواتھا۔ اعدادوشمارکے مطابق رواں سال جنوری کے مہینے میں ملک میں موبائل فون کی درآّمدات پر79.762ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا، جنوری 2017میں موبائل سیٹوں کی درآمدات پر70.174ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہواتھا۔

مزید : کامرس


loading...