سونے کی فی تولہ قیمت میں غیر معمولی اضافہ کیساتھ 59ہزار روپے سے تجاوز

سونے کی فی تولہ قیمت میں غیر معمولی اضافہ کیساتھ 59ہزار روپے سے تجاوز

کراچی(آن لائن )عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے1348 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پرائس ایڈجسٹمنٹ کے سبب فی تولہ اور فی 10گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب550 اور471 روپے کا مزید نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔بد ھ کو میڈیا رپورٹس کے مطابق سونے کی قیمت میں اضافے کے نتیجے میں کراچی،حیدرآباد،سکھر،ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر59 ہزار 200 روپے اور فی 10گرام سونے کی قیمت بڑھ کر50 ہزار 742روپے ہوگئی،تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے780 اور فی 10گرام چاندی کی قیمت668.57 روپے پر مستحکم رہی ہے۔

مزید : کامرس


loading...