موٹرسائیکلوں اور رکشوں کی پیداوار اور فروخت میں مایاں اضافہ

موٹرسائیکلوں اور رکشوں کی پیداوار اور فروخت میں مایاں اضافہ

لاہور(کامرس رپورٹر) رواں مالی سال کے8 ماہ میں ملک میں موٹرسائیکلوں اوررکشوں کی پیداواراورفروخت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔آل پاکستان آٹو موٹیو مینو فیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرفروری تک ملک میں 12لاکھ 57 ہزار95 یونٹ موٹرسائیکل اوررکشے تیارجبکہ 1258004 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ گذشتہ مالی سال کے ابتدائی 8 مہینوں میں ملک میں 10لاکھ 71ہزار454یونٹ موٹرسائیکل اوررکشے تیار جبکہ 10لاکھ 69ہزار112یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ ماہ فروری میں ملک میں 145376یونٹ موٹرسائیکلزاوررکشے تیارجبکہ 146310یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔گزشہ مالی سال میں ماہ فروری میں ملک میں 135503یونٹ موٹرسائکلزاوررکشے تیار جبکہ 135507کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

مزید : کامرس


loading...