جاپان ؛الیکٹرانکس ساز کمپنی پیناسونک نے سمارٹ ٹاون قصبہ تعمیر کرلیا

جاپان ؛الیکٹرانکس ساز کمپنی پیناسونک نے سمارٹ ٹاون قصبہ تعمیر کرلیا

ٹوکیو(آن لائن )جاپان کی بڑی الیکٹرانکس ساز کمپنی پیناسونک نے سمارٹ ٹاون قصبہ تعمیر کر لیا ہے،جس کا مقصد مقامی گھروں اور کاروباروں کیلئے قابل تجدید توانائی استعمال کرتے ہوئے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو کم کرنا ہے۔ بد ھ کو جاپانی میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت ٹوکیو کے نزدیک یوکوہاما کے مقام پر تعمیر کیا جانے والا ماحول دوست قصبہ 3.8 ہیکٹر پر محیط ہے،قصبے میں رہائشی کمپلیکس،خریداری مرکز، طلبا کا ہوسٹل اور آئی ٹی کی بڑی کمپنی اپیل کا تحقیق و ترقی کا ایک مرکز بنایا گیا ہے۔منتظمین اس قصبے کیلئے درکار بجلی کا کچھ حصہ شمسی پینلز سے حاصل کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ قصبے میں گاڑیوں میں ہائیڈروجن ایندھن بھرنے کا اسٹیشن بھی قائم کیا گیا ہے۔

فیول سیل گاڑیوں کے مشترکہ استعمال کی سروس شروع کرنے کی بھی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ یہ گاڑیاں کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج نہیں کرتیں

مزید : کامرس


loading...