فنانس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 12 ارب 77کروڑ 29لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری
اسلام آباد (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں فنانس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک12 ارب 77کروڑ 29لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 20 ارب 14 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے تھر پارکر میں 100میگاواٹ پاور پلانٹ کے لئے 30کروڑ، گریٹر کراچی واٹر سپلائی سکیم کے لئے 6ارب 99کروڑ 80لاکھ ، گریٹر کراچی سیوریج پلانٹ کے لئے ایک ارب 50کروڑ،سبی رکنی پاور پلانٹ کے لئے 70کروڑ، خاران کیڈٹ کالج کے لئے 16کروڑ 20لاکھ ، گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے لئے 35کروڑ ، سی پیک کے تحت صاف پانی منصوبہ کے لئے ایک ارب 95کروڑ ،فنانس ڈویژن میں ادارہ جاتی اصلاحات کے لئے ایک کروڑ، اسلام آباد میں آڈٹ ہاؤس میں تعمیراتی کام کے لئے 15کروڑ، سی ڈی این ایس پراجیکٹ کے لئے 7کروڑ93 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔