فرحان اختر کی ’’ڈان تھری‘‘ میں پولیس افسر کا کردار نبھانے کی تردید

فرحان اختر کی ’’ڈان تھری‘‘ میں پولیس افسر کا کردار نبھانے کی تردید
فرحان اختر کی ’’ڈان تھری‘‘ میں پولیس افسر کا کردار نبھانے کی تردید

  


ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ ہدایتکار فرحان اختر نے فلم ’’ڈان تھری‘‘ میں پولیس افسر کا کردار نبھانے بارے میں خبروں کی تردید کر دی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فرحان اختر ان دنوں فلم ’’ڈان‘‘ سلسلے کی تیسری فلم ’’ڈان تھری‘‘ کے سکرپٹ اور کاسٹ پر کام کر رہے ہیں ۔ گزشتہ روز خبر سامنے آئی کہ مذکورہ فلم میں فرحان اختر پولیس افسر کا کردارادا کریں گے جس پر فرحان اختر نے ایسی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف افواہیں ہیں اور ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔واضح رہے کہ فلم میں شاہ رخ خان اہم کردارادا کریں گے۔

جبکہ فلم میں پریانکا چوپڑا کی جگہ نئے چہرے کی تلاش تاحال جاری ہے۔

مزید : کلچر


loading...