ندا چوہدری ٹانگ میں درد کے باعث سٹیج سے آؤٹ

ندا چوہدری ٹانگ میں درد کے باعث سٹیج سے آؤٹ
ندا چوہدری ٹانگ میں درد کے باعث سٹیج سے آؤٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر)اداکارہ و پرفارمرندا چوہدری ان دنوں ٹانگ کے درد میں مبتلا ہونے کے باعث آرام کررہی ہیں۔ ڈاکٹر وں کا اداکارہ کو تین ہفتے آرام کا مشورہ دیاہے۔ اداکارہ ندا چوہدری اب مزید تین ہفتے کسی بھی سٹیج ڈرامہ میں پرفارم نہیں کریں گی۔ ندا چوہدری کا کہنا ہے کہ لوگ میرے بارے میں مختلف قسم کی قیاس آرائیاں نہ کریں میرے پاس اس وقت بھی پنجاب کے تمام بڑے تھیٹرز سے کام کرنے کی آفرز ہیں لیکن اپنی صحت سے بڑھ کر کچھ نہیں ہوتا۔ جیسے ہی ٹھیک ہوجاؤں گی تو دوبارہ اپنے مداحوں کے سامنے پرفارم کروں گی۔

مزید :

کلچر -