فلم ’’ہائی جیک‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری

فلم ’’ہائی جیک‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ کامیڈی فلم ’’ہائی جیک‘‘ کاپہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔ بھارتی ذرائع ابلاغکے مطابق سومیت ویاس اور سونالی سیگل کی فلم ’’ہائی جیک‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ ٹریلر میں ائیر لائن کے عملے کے تین افراد پر مشتمل گروہ جہاز کو ہائی جیک کرنے کی منصوبہ بندی کرتے ہیں اور پہلی بار کسی جہاز کو ہائی جیک کرتے ہیں، اس دوران جہاز میں موجود مسافر جہاز ہائی جیک ہونے پر بلکل بھی افسردہ نہیں ہوتے۔

اور ہائی جیکرز سب کو ڈرانے کی ناکام کوشش کرتے رہتے ہیں اس دوران ہونے والی مکالمہ بازی مزاح سے بھر پور ہوتی ہے ، فلم کی کاسٹ میں سومیت ویاس، وی جے منترا، سونالی سیگل، مزمل قریشی، رادھیکا بنگیا اور کومد مشرا شامل ہیں۔ فلم کی ہدایات اکرش کھرانہ نے دیں ہیں جوکہ 20 اپریل کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

مزید : کلچر


loading...