’باغی 2‘ کی ہیروئن دیشا پٹانی کی نئی تصویرکی ٹویٹر پردھوم

’باغی 2‘ کی ہیروئن دیشا پٹانی کی نئی تصویرکی ٹویٹر پردھوم
’باغی 2‘ کی ہیروئن دیشا پٹانی کی نئی تصویرکی ٹویٹر پردھوم

  


ممبئی (نیٹ نیوز)بالی ووڈ کے معروف اداکار ٹائیگر شیروف کی نئی فلم باغی 2 کے ریلیز ہونے میں بس اب دو دن ہی باقی ہیں اور ایسے میں وہ اداکارہ دیشاپٹانی کے ساتھ مل کر فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں۔تفصیلات کے مطابق فلم کی تشہیر کیلئے اداکارہ دیشا پٹانی سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹو نظر آ رہی ہیں تاہم باغی فلم کا پہلا پارٹ بھی بہت ہٹ رہا تھا جس نے ٹائیگر شیروف کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا اور اب اس کا دوسرا پارٹ ریلیز کیلئے تیار ہے۔اس صورتحال میں دیشا پٹانی نے ٹویٹر پر اپنی نئی تصاویر اپ لوڈ کی ہیں جنہیں دیکھتے ہی نوجوانوں کے دل گھائل ہو گئے ہیں۔دیشا پٹانی کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو ہی ہیں جس پر ٹویٹر صارفین اپنے رد عمل کا بھی اظہار کر رہے ہیں۔

مزید : کلچر


loading...