زاہد احمد اور ہانیہ عامرکی نئی ڈرامہ سیریل ’’وصال‘‘آن ایئر

زاہد احمد اور ہانیہ عامرکی نئی ڈرامہ سیریل ’’وصال‘‘آن ایئر
زاہد احمد اور ہانیہ عامرکی نئی ڈرامہ سیریل ’’وصال‘‘آن ایئر

  


لاہور(فلم رپورٹر)فہد مصطفیٰ اور ڈاکٹر علی کاظمی کی مشترکہ پروڈکشن اوربگ بینگ انٹرٹینمنٹ کاشاہکار ڈرامہ سیریل ’’وصال ‘‘کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ، ڈرامہ آن ایئر ہوگیا۔ڈرامے کے مرکزی کرداروں میں زاہد احمد ، ہانیہ عامر اور صبور علی شامل ہیں، جبکہ دیگر کرداروں میں فردوس جمال، توقیر ناصر، سیفی حسن اور ولید زیدی نظر آئیں گے۔ڈرامہ کی ہدایات اس سے قبل شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے ڈرامہ سیریل ’’مقابل‘‘'کے ڈائریکٹر علی حسن نے دیں ہیں جبکہ کہانی معروف رائٹر ہاشم ندیم نے تحریر کی ہے،ڈرامے کی کہانی میں بھرپور محبت، دوستی اور دھوکہ کو عنوان بنایا گیا ہے، ڈرامے کے OSTمیں شکر ونڈاں سے مقبولیت حاصل کرنے والے معروف سنگر اسرارنے اپنی آواز کا جادوجگایا ہے۔

ڈرامہ بگ بینگ کے سپرہٹ ڈرامہ سیریل ’’ایسی ہی تنہائی ‘‘کے ٹائم سلوٹ جو کہ سال 2018کے پہلی سہ ماہی میں شروع کیا گیا تھا ۔

مزید : کلچر


loading...