فلم ’’لوراتری‘‘ کی عکسبندی مکمل

فلم ’’لوراتری‘‘ کی عکسبندی مکمل

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکار ایوش شرما نے فلم ’’لوراتری‘‘ کے دوسرے شیڈول کی عکسبندی احمد آباد میں مکمل کر لی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایوش شرما اور وارینا حسین کی فلم ’’لوراتری‘‘ کے دوسرے شیڈول کی عکسبندی مکمل ہو گئی،جو احمد آباد میں کی گئی ۔ فلم کے پہلے شیڈول کی عکسبندی بارودا میں کی گئی۔جس کے ہدایتکار ابھیراج مینا والا ہیں ۔

فلم سلمان خان کی پروڈکشن کمپنی ’’سلمان خان فلمز‘‘ کے بینرر تلے بنائی جا رہی ہے۔جو کہ 5 اکتوبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

مزید : کلچر


loading...