ماہرہ خان کی سگریٹ نوشی کرتے ہوئے ایک اور ویڈیو منظر عام پر
لاہور(فلم رپورٹر)پاکستانی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی سگریٹ نوشی کرتے ہوئے ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ماہرہ خان سگریٹ نوشی کی لت میں مبتلا ہیں اور اپنی روزمرہ کی زندگی میں بھی کثرت سے سگریٹ نوشی کرتی ہیں۔منظر عام پر آنے والی ویڈیو لکس سٹائل 2018 کی تقریب کی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ماہرہ خان ایوارڈ حاصل کرنے کیلئے جانے سے پہلے سگریٹ کے ’’کش‘‘لگا رہی ہیں اوراس موقع معروف گلوکارہ آئمہ بیگ سمیت بہت سے دیگر افراد بھی موجود ہیں۔
ویڈیو میں دلچسپ بات یہ ہے کہ ماہرہ خان کی ساتھی انہیں سگریٹ چھوڑ کر جانے کیلئے بار بار کہہ رہی ہیں لیکن ماہرہ خان اپنا سگریٹ ختم کرنے پر ہی بضد نظر آئیں مگر اتنے میں ہی سٹیج پر ایوارڈ وصول کرنے کیلئے ان کا نام پکارا گیا اور آخر کار ماہرہ خان کو ناچاہتے ہوئے سگریٹ بجھا کر جانا پڑا۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی ماہرہ خان کی سگریٹ نوشی کی تصاویر نیویارک میں بھارتی اداکارہ رنبیر کپور کے ساتھ وائرل ہوئی تھیں اور جن تصاویر پر انہوں نے اپنے مداحوں سے معافی بھی مانگی تھی اور حال ہی میں بی بی سی کو دیئے جانے والے انٹرویو میں بھی شرمندگی کا اظہار کیا تھا۔