سٹیج ڈرامہ’’سالے خان‘‘کی کہانی مکمل

سٹیج ڈرامہ’’سالے خان‘‘کی کہانی مکمل

لاہور(فلم رپورٹر)مزاحیہ رومانٹک سٹیج ڈرامہ’’سالے خان‘‘کی کہانی مکمل ہوگئی۔یہ سٹیج ڈرامہ کل سے شالیمار تھیٹر میں پیش کیا جائے گا۔’’سالے خان‘‘ کے رائٹر ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک ہیں۔

اور پروڈیوسر ملک طارق ہیں۔ ڈاکٹر اجمل ملک کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس مزاحیہ رومانٹک کھیل کی کہانی 6 ماہ میں مکمل کی ہے اس سٹیج ڈرامہ کی کہانی بہت مضبوط ہے اور پہلی بار شالیمار تھیٹر میں اتنے بڑے بجٹ کا کھیل پیش کیا جا رہا ہے۔اس ڈرامہ کو کامیاب بنانے کے لئے نئے اور دیدہ زیب سیٹ لگائے گئے ہیں جبکہ تمام پرفارمرز نے نئے ڈریسز کے ساتھ ساتھ نئے ڈانس آئٹم بھی تیار کئے ہیں۔

مزید : کلچر


loading...