سارہ علی خان کی پہلی فلم "کیدر ناتھ" نہیں" سمبا"ہوگی

سارہ علی خان کی پہلی فلم "کیدر ناتھ" نہیں" سمبا"ہوگی
سارہ علی خان کی پہلی فلم

  


ممبئی (نیٹ نیوز)ایک طرف تو سارہ علی خان ’کیدر ناتھ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، دوسری جانب وہ جلد ہی ’سمبا‘ کی ٹیم کو بھی شوٹنگ کے لیے جوائن کریں گی، جس کی شوٹنگ گزشتہ چند ماہ سے جاری ہے۔بولی وڈ ہنگامہ کے مطابق اب سارہ علی خان کی پہلی فلم ’کیدر ناتھ‘ نہیں بلکہ ’سمبا‘ ہوگی۔اطلاعات کے مطابق ’کیدر ناتھ‘ کی شوٹنگ ابھی مکمل نہیں ہوئی اور اسے 2019 کے آغاز میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے، جب کہ ’سمبا‘ کی ٹیم فلم کو رواں برس 27 دسمبر کو ریلیز کرنے کا اعلان کرچکی ہے۔سارہ علی خان کی پہلی فلم ’کیدر ناتھ‘ کے بجائے ’سمبا‘ ہونے کی خبریں سامنے آنے کے بعد ’کیدر ناتھ‘ کی ٹیم نے ان سے کیے جانے والے معاہدے کی تفصیلات عام کردیں ہیں۔معاہدے میں اس بات کو شامل کیا گیا ہے کہ سارہ علی خان کی ڈیبیو فلم ’کیدرناتھ‘ ہوگی، تاہم فلم کی تاخیر کے باعث اب وہ ’سمبا‘ کے ذریعے کیریئر کی شروعات کرنے جا رہی ہیں۔

اگرچہ ’کیدر ناتھ‘ ٹیم نے سارہ علی خان کے اس قدم کو غیر آئینی قرار نہیں دیا اور نہ ہی ان کے خلاف عدالت میں جانے کا اعلان کیا ہے، تاہم معاہدے سے پتہ چلتا ہے کہ اداکارہ اس بات کی پابند ہیں کہ وہ ’کیدر ناتھ‘ کے ذریعے ہی کیریئر کا آغاز کریں۔

مزید : کلچر


loading...