سٹیج اداکارائیں پائل چوہدری اور آئمہ خان دست و گریباں
لاہور ( فلم رپورٹر)الحمراء ہال llمیں جاری سٹیج ڈرامہ ’’ چن دی چاندنی ‘‘ کے دوران اداکارہ پائل چوہدری اور آئمہ خان دست گریباں ہو گئیں ۔ ذرائع کے مطابق الحمراء ہال llمیں اسٹیج ڈرامہ ’’ چن دی چاندنی ‘‘ پیش کیا جا رہا تھا جس میں اداکارہ رائمہ خان کے ساتھ اداکار عامر سوہنا پرفارم کررہے تھے جبکہ اداکارہ پائل چوہدری نے بھی عامر سوہنا کے ساتھ پرفارم کرنے کی فرمائش کی جس پر رائمہ خان نے کہا کہ عامر سوہنا صرف میرے ساتھ پرفارم کریں گے جس پر دونوں اداکاراؤں کے درمیان تکرار شروع ہو گئی جو بڑھتے بڑھتے شدید لڑائی کی صورت اختیار کر گئی ۔ اس موقع پر رائمہ خان کی والدہ نے پائل چوہدری کے شوہر اسلم کو دو تھپڑ بھی مار دیئے ۔ جس کے بعد رائمہ خان الحمراء میں ہونیوالا اسٹیج ڈرامہ چھوڑ کر چلی گئیں۔ذرائع کے مطابق جھگڑے کی رپورٹ تیار کر کے الحمراء آرٹ کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو پیش کر دی گئی ہے ۔ الزام ثابت ہونے پر قصور وار اداکارہ کو الحمراء قوانین کے تحت جرمانہ یا الحمراء میں کام کرنے کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔