سٹیج کی بربادی کے ذمہ دار فنکار نہیں اور عناصر ہیں،گوشی خان

سٹیج کی بربادی کے ذمہ دار فنکار نہیں اور عناصر ہیں،گوشی خان
سٹیج کی بربادی کے ذمہ دار فنکار نہیں اور عناصر ہیں،گوشی خان

  


لاہور ( فلم رپورٹر)سینئر اداکار گوشی خان نے کہا ہے کہ سٹیج ڈرامے کی بربادی اور تباہی کی ذمہ داری فنکاروں پر عائد نہیں کی جا سکتی ،اس کے اصل ذمہ دار اور عناصر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سٹیج ڈرامہ چوری کر کے پورے پنجاب میں پیش کیا جا رہاہے مگر اس پر کوئی بھی محکمہ کارروائی کرنے کے لئے تیار نہیں ۔ جن لوگوں کو اپنا نام صحیح طرح سے لکھنا نہیں آتا وہ بھی سینئر رائٹرزکے سکرپٹ چوری کر کے خود رائٹر بن چکے ہیں اگر اس سلسلے کو نہ روکا گیا تو سٹیج ڈرامے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی پروڈیوسرسٹیج ڈرامہ بناتا ہے اس کو چاہیے کہ وہ اصل رائٹر کو اس کا معاوضہ ادا کرے ۔ بہت سارے رائٹر بے کار ہو کر گھروں میں بیٹھ چکے ہیں۔

اور ان کے لکھے ہوئے ڈراموں کو اپنا نام دیکر رائٹر بن جانے والے اصل رائٹروں کی گھروں کے چولہوں کو ٹھنڈا کر رہے ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ اس حوالے سے متعلقہ اداروں کو سخت کارروائی کرنی ہو گی اور چور ڈرامہ رائٹروں کو تاعمر پابندی کی سزا دینی چاہیے تاکہ دوسرے بھی عبرت حاصل کر سکیں۔

مزید : کلچر


loading...