انڈسٹری میں پاؤں جمانے کے لئے لگن سے کام کیا، کترینہ کیف

انڈسٹری میں پاؤں جمانے کے لئے لگن سے کام کیا، کترینہ کیف
انڈسٹری میں پاؤں جمانے کے لئے لگن سے کام کیا، کترینہ کیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ بالی وڈ فلم انڈسٹری میں پاؤں جمانے کے لئے سخت محنت اور لگن سے کام کیا۔ کترینہ کیف نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ انہیں کیریئر کے ابتدائی دنوں میں تنقید کا نشانہ بنایا گیا، وہ سخت دباؤکا شکار بھی رہیں۔انہوں نے انڈسٹری میں موجود لوگوں کے رویوں اور عمل سے بہت کچھ سیکھا اور انڈسٹری میں اچھی کامیابی حاصل کی جبکہ انڈسٹری میں پاؤں جمانے کے لئے سخت محنت اور لگن سے کام کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے وہ اپنے 15 سالہ فلمی کیریئر پر کتاب لکھیں۔کترینہ نے کہا کہ ابتدا سے ہی ان کا مقصد بالی وڈ میں خود کو منوانا تھا۔ان دنوں میگا بجٹ فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں جو جلد ہی نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -