’’ریس تھری‘‘ کا ٹریلر اپریل کے دوسرے ہفتے ریلیزہو گا

’’ریس تھری‘‘ کا ٹریلر اپریل کے دوسرے ہفتے ریلیزہو گا

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’’ریس تھری‘‘ کا ٹریلر اپریل کے دوسرے ہفتے میں جاری کیا جائے گا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلمان خان کی نئی فلم ’’ریس تھری‘‘ کا ٹریلر اپریل کے دوسرے ہفتے میں جاری کیا جائے گا جبکہ ٹریلر کی ریلیز سے پہلے فلم کا ٹیزر جاری کیا گیا ہے۔

جس میں ہر کردار کے حلیے کی تصویر شئیر کی گئی ہے ۔ فلم کی کاسٹ میں جیکولین فرنینڈس، ثاقب سلیم، انیل کپور ، سلمان خان ،ڈیزی شا اور بوبی دیول شامل ہیں ۔ فلم کے ہدایتکار ریمو ڈی سوزا ہیں جو کہ 15جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

مزید : کلچر


loading...