’’ منجھی بسترے ‘‘ کی شاندارانٹری

’’ منجھی بسترے ‘‘ کی شاندارانٹری

لاہور (فلم رپورٹر) خوبصورت کیف ، مون بٹ ،صائمہ خان ،سخاوت ناز اور گوشی خان کی شاندار پرفارمنس کے باعث الحمراء ہال l میں جاری سٹیج ڈرامہ ’’ منجھی بسترے ‘‘ عوامی حلقوں میں مقبول ہو گیا ۔بھائی چارے اور نفاق پیدا کرنے والے عوامل کو موضوع بنایا گیا ہے جس کو بڑی خوبصورتی کے ساتھ اداکاروں نے پرفارم کیا ہے ۔

گزشتہ شب بھی سٹیج ڈرامہ میں صائمہ خان ، خوبصورت کیف ، سخاوت ناز ،مون خان اور گوشی خان نے اپنی بہترین پرفارمنس سے ڈرامہ بینوں کے دل جیت لیے اور ان سے بھرپور داد حاصل کی ۔ ڈرامہ دیکھنے کے لئے فلم انڈسٹری کے خوبرو ہیرو حیدر سلطان بھی آئے اور انہوں نے ڈرامہ پروڈیوسر آصف راہی ، علی سعد کے ساتھ ڈرامے کے رائٹر و ڈائریکٹر گوشی خان کے لئے بھی تعریفی کلمات کہے۔

مزید : کلچر


loading...