ہنسل مہتانے 23 سال بعد سگریٹ چھوڑدئیے

ہنسل مہتانے 23 سال بعد سگریٹ چھوڑدئیے
ہنسل مہتانے 23 سال بعد سگریٹ چھوڑدئیے

  


ممبئی (اے پی پی)بالی وڈ ہدایتکار ہنسل مہتا 23سال کی طویل جدوجہد کے بعد آخر کار سگریٹ نوشی ترک کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ ہنسل مہتا نے حال ہی میں ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ میں گزشتہ 23سال سے سگریٹ نوشی ترک کرنے کی کوشش کر رہے تھے اور گزشتہ ماہ وہ بہت بیمار بھی ہو گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو گئے ہیں اورسگریٹ نوشی ترک کر دی ہے۔

ہدایتکار ان دنوں راج کمار راؤ کے ساتھ فلم ’’اومترا‘‘ پر کام کر رہے ہیں جو 20 اپریل کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

مزید : کلچر


loading...