آغا علی کامیوزک چینل کے ساتھ البم کی ریلیز کا معاہدہ

آغا علی کامیوزک چینل کے ساتھ البم کی ریلیز کا معاہدہ
آغا علی کامیوزک چینل کے ساتھ البم کی ریلیز کا معاہدہ

  


لاہور(فلم رپورٹر)آغا علی ٹی وی کے مقبول ترین فنکارہیں جنہوں نے نہ صرف اداکاری کے میدان میں کامیابیاں سمیٹی ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ گلوکارکی حیثیت سے الگ پہچان بنائی۔حال ہی انہوں نے معروف میوزک چینل کے ساتھ اپنے پہلے سولو البم ’’راک سٹار‘‘کی ریلیز کا معاہدہ کیا ہے جسے’’آؤ مل کر بنائیں پاکستان‘‘کے سلوگن کے ساتھ ریلیزکیا جائے گا.اس سلسلے میں چند روز قبل آغا علی اور چینل کے متعلقہ حکام کے دوران تحریری معاہدہ طے پایا۔آغا علی کا پہلا البم تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہا ہے جس کے بعد اسے جلد ہی ریلیز کردیا جائے گا۔

. یاد رہے کہ آغا علی بے شمار ڈراموں میں کام کرچکے ہیں تاہم ان دنوں نجی چینل سے نشر کی جانے والی ڈرامہ سیریل’’میرے بے وفا‘‘میں جہاں سارہ خان کے مقابل ان کی پرفارمنس پسند کی جارہی ہے وہیں اس سیریل کا ٹائٹل سانگ ’’دہائیاں‘‘بھی بہت مقبول ہوا ہے جسے آغا علی اور آئمہ بیگ نے گایا ہے۔جبکہ اس سے پہلے بھی وہ کئی ڈراموں کے لئے گلوکاری کرچکے ہیں۔

مزید : کلچر


loading...