ورون دھون نے فلم ’’سوئی دھاگہ‘‘سے وقفہ لے لیا

ورون دھون نے فلم ’’سوئی دھاگہ‘‘سے وقفہ لے لیا
ورون دھون نے فلم ’’سوئی دھاگہ‘‘سے وقفہ لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار ورون دھون نے فلم ’’اکتوبر‘‘ کے گانے’’ تب بھی تو‘‘ کی عکسبندی کے لئے فلم ’’سوئی دھاگہ‘‘ کی عکسبندی سے عارضی طور پر وقفہ لے لیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ورون دھون گزشتہ دنوں اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ فلم ’’سوئی دھاگہ‘‘ کی عکسبندی میں مصروف تھے ۔انہوں نے فلم ’’اکتوبر‘‘ کے گانے’’ تب بھی تو‘‘ کی عکسبندی کے لئے فلم ’’سوئی دھاگہ‘‘ کی عکسبندی سے عارضی وقفہ لے لیا۔گانے میں اپنی آواز کا جادو پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے جگایا ہے جبکہ انوپم رائے نے کمپوز کیا ہے ۔
یہ گانا ورون دھون اور بنیتا سندھو پر فلمایا گیا ہے۔فلم کے ہدایتکار شوجیت سرکار ہیں ۔ فلم 13اپریل کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -