دی آل پاکستان میوزک کانفرنس کے زیر اہتمام محفل موسیقی

دی آل پاکستان میوزک کانفرنس کے زیر اہتمام محفل موسیقی

لاہور(فلم رپورٹر)دی آل پاکستان میوزک کانفرنس کے زیر اہتمام محفل موسیقی1اپریل کو الحمراء ہال نمبر تین میں منعقد ہوگی جس میں ملک کے نامور کلاسیکل گائیک استاد ایم اختر خاں،عمران عباس خاں اور استاد جعفر حسین خاں کلارنٹ نواز اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے جبکہ ان کے ہمراہ طبلہ ،ہارمونیئم اور سارانگی پرسنگت کرنے والوں میں سنی جسٹن،ایم اسلم اور زوہیب حسن ہوں گے۔

دی آل پاکستان میوزک کانفرنس کی جانب سے اس محفل موسیقی کو ڈاکٹر غزالہ عرفان نے آرگنائز کیا ہے۔

مزید : کلچر


loading...