فلمیں بننے کا سلسلہ دوبارہ سے شروع ہوچکا ،صائمہ

فلمیں بننے کا سلسلہ دوبارہ سے شروع ہوچکا ،صائمہ
فلمیں بننے کا سلسلہ دوبارہ سے شروع ہوچکا ،صائمہ

  


لاہور( فلم رپورٹر) اداکارہ وماڈل صائمہ نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں فلمیں تو بن رہی ہیں لیکن تاحال کوئی نیافلمی ستارہ سلورسکرین کے افق پر نہیں جگمگا سکا۔ صائمہ نے کہا ہے کہ گولڈن کیا سلور جوبلی منانے والی فلم بھی نہیں بن پا رہی، باری، ایورنیواورشاہ نورسٹوڈیو کے باہربھی فلمی ستاروں کے چاہنے والوں کا تانتا بندھا رہتا تھا، فلم کی شوٹنگ دیکھنے کے خواہشمند ہر روز دوردراز علاقوں سے آتے اور سٹوڈیوز کے باہر رش لگا رہتا۔ لیکن آج ایسا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں فلمیں بننے کا سلسلہ تودوبارہ سے شروع ہوچکا ہے لیکن تاحال کوئی ایسا فلمی ستارہ سلورسکرین کے افق پرنہیں جگمگا سکاجس کے سٹارڈم کے سب گن گائیں۔

لابی سسٹم کے تحت فنکارایک دوسرے کوسپورٹ کررہے ہیں لیکن پبلک کواپنی طرف متوجہ کرنا تاحال کسی فنکار کے بس کی بات نہیں۔انہوں نے کہا کہ فنون لطیفہ میں عوام کے سب سے قریب میڈیم فلم ہی ہے۔ اگرنوجوان فلم میکرزعوام کوسینما گھروں تک لانا چاہتی ہے توانھیں اپنے کام کوبہتربنانے کے ساتھ ساتھ ایسے فنکاروں کو کام کا موقع دینا ہوگا، جوبڑے پردے پرجگمگانے کی بھرپورصلاحیت رکھتے ہوں۔

مزید : کلچر


loading...