سیاسی مخالفین لاکھ برا چاہیں‘ میاں برادران کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے‘ رفیق رجوانہ

سیاسی مخالفین لاکھ برا چاہیں‘ میاں برادران کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے‘ رفیق ...

ملتان(سپیشل رپورٹر )گورنرپنجاب ملک رفیق رجوانہ اور ان کے صاحبزا دے امیدوار این اے 155ملک آصف رفیق رجوانہ ،عثمان خان بابر نے گزشتہ روزسیاسی رہنما طیب خان بابر کی شادی میں شرکت کی۔اس موقع پر گورنرپنجاب ملک رفیق رجوانہ نے کہاکہ سیاسی مخالفین (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

میاں برادران کا لاکھ براچاہیں مگر ان کا کچھ نہیں بگاڑسکتے۔ میاں نوازشریف واحد لیڈر ہیں جنہوں نے ہمیشہ ملک کو ہرمشکل وقت سنبھالا ہے ہمیں عوام اور ملک کی خوشحالی کیلئے مشترکہ محنت کرنے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان خوشحالی کا راستہ طے کرسکے۔اور سی پیک جیسے میگا پراجیکٹ میاں نوازشریف ہی کارکارنامہ ہیں۔ اس دوران حافظ اقبال خاکوانی، ایم پی اے رانا اعجازنون ودیگرسیاسی وسماجی رہنماؤں نے شرکت کی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...