بوریوالہ ہسپتال کی اپ گریڈیشن کیلئے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں‘ عامر کریم

بوریوالہ ہسپتال کی اپ گریڈیشن کیلئے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں‘ عامر کریم

بورے والا :(تحصیل رپورٹر)ایڈیشنل سیکرٹری و پرسنل سٹاف آفیسر وزیر اعلیٰ پنجاب رانا عامر کریم خان نے گزشتہ روزمیڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے لیے زیر تعمیر90بیڈز کی عمارت کے لیے مزید 2کروڑ روپے جاری کر دیے گئے ہیں (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

جس سے یہ عمارت جلد مکمل ہو جائے گی اور مریضوں کی مشکلات میں نمایاں کمی آئے گی ہسپتال میں موجودہ اکھاڑ بچھاڑ ایک عارضی عمل ہے جس سے گزرے بغیر ہسپتال کی اپ گریڈیشن اور تزئین و آرائش نا ممکن تھی تکمیل کے بعد مزید ٹی ایچ کیو کی صلاحیت میں مزید 60بیڈز کا فوری اضافہ ہو جائے گا دریں اثناء انہوں نے زرعی یونیورسٹی آف فیصل آباد سب کیمپس بورے والا کا دورہ کیا کیمپس پہنچنے پر پروجیکٹ ڈائریکٹر نے ان کا استقبال کیا رانا عامر کریم خان نے زرعی یونیورسٹی کیمپس کے مختلف شعبہ جات دیکھے اور پرنسپل اور یونیورسٹی کے دیگر سٹاف کی کارکردگی کو سراہا جبکہ پرنسپل زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عبدالسلام خان نے انہیں کیمپس کے بارے میں بریفنگ دی اور موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا انہوں نے بتایا کہ جلد ہی اس کیمپس کو مکمل زرعی یونیورسٹی کا درجہ مل جائے گا جس کا اعلان وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے دورہ بورے والا کے موقع پر عوامی مطالبے پر اس کا اعلان کیا تھا جس کی بھرپور حمایت معروف سماجی شخصیت رانا طاہر کریم خان نے کی تھی اس موقع پر ڈاکٹر ساجد محمود ندیم ،اسسٹنٹ رجسٹرار نوید الرحمان ،سید علی رضا اور ڈاکٹر محمد آصف خان بھی موجود تھے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...