فوڈ اتھارٹی کی جنوبی پنجاب میں کارروائی، 2 فوڈ پوائنٹس 1 سٹور سربمہر

فوڈ اتھارٹی کی جنوبی پنجاب میں کارروائی، 2 فوڈ پوائنٹس 1 سٹور سربمہر

ملتان(جنرل رپورٹر)پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمزنے جنوبی پنجاب میں کاروائی کرتے ہوئے غیر معیاری خوراک کی فراہمی پر2فوڈ پوائنٹس اور ایک سٹور کو سربمہر کردیا۔متعدد فوڈ پوائنٹس کو حفظانِ صحت کے اْصولوں کی خلاف ورزیوں(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

پر197,500کے جرمانے عائد کیے۔تفصیلات کے مطا بق کوڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ کی سربراہی میں ملتان اور گردونواح میں کارروائی کر تے ہو ئے مرید ایگ سٹوراور احمد سویٹس کوغیر معیاری اجزاء کے استعمال،حشرات کی بہتات ،ملا زمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی،بدبو دار ماحول اور صفائی کے ناقص انتظانات پر سر بمہر کر دیا۔ڈیرہ غازی خان میں کارروائیاں کر تے ہو ئے ایچ گولڈ آئس کریم کونان فوڈ گریڈکلر،کیمیکل ڈرمز کے استعمال اور صفائی کے غیر معیاری انتظامات کی وجہ سے سر بمہر کیا گیا۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان اور گردونواح میں کارروائیاں کر تے ہوئے این سی فوڈ پوائنٹ کو دی گئی ہدایا ت پر عمل نہ کرنے ،اشیاء4 کے قابل سراغ نہ ہونے،صفائی کے ناقص انتظامات پر75,000 جرمانہ عائد کر دیا۔ علاوہ ازیں متعدد فوڈ پوائنٹس کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کے عائد کرد ہ اصولوں کی خلاف ورزیوں پر 28,500کے جرمانے عائد کیے۔ڈیرہ غازی خان میں کارروائیوں کے دوران فوڈ پوائنٹس کو حفظانِ صحت کے اْصولوں کی خلاف ورزیوں پر 94,000کے جرمانے عائد کیے۔جنوبی پنجاب میں کارروائیوں کے دوران بر آمد شدہ 219لِٹر زائدالمعیاد بوتلیں،105لِٹرخراب آئل،ملاوٹ شدہ دودھ، خراب سبزیاں ، مٹھائی ،مضرِ صحت رنگ ،ممنوعہ چائنیز نمک اور ناقص مصالحہ جات تلف کیے گئے۔متعدد فوڈ پوائنٹس ،چکن سیل سنٹرز،بیکرز، پروڈکشن یو نٹس،ہو ٹلز اور کریانہ سٹورز کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...